کرینہ کپور کا مبہم پیغام سوشل میڈیا پر وائرل، مداح پریشان

سچ ٹی وی  |  Feb 09, 2025

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا اپنے شوہر اداکار سیف علی خان پر حملے اور اس سے متعلق زیرِ گردش قیاس آرائیوں کے درمیان پہلا مبہم پیغام سامنے آگیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اداکارہ کی انسٹا اسٹوری حملے کے بعد ان کے جذبات کو ظاہر کر رہی ہے۔

انسٹا اسٹوری میں جب وی میٹ کی اداکارہ نے زندگی میں عاجزی کی اہمیت پر ایک نوٹ شیئر کیا ہے۔

ان کے مطابق شادی، طلاق، پریشانی، بچے کی پیدائش، کسی عزیز کی موت یا پھر والدین کے احساس کو صحیح معنوں میں کوئی بھی کبھی نہیں سمجھ سکتا جب تک کہ وہ اس کا تجربہ خود نہ کرلے۔

انسٹا اسٹوری میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی کے خیالات یا تصورات کا حقیقت سے تعلق نہیں، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ سب سے زیادہ ہوشیار اور سب جانتا ہے تو یہ اس وقت تک ہے جب تک زندگی آپ پر مہربان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More