کراچی کی مائیں، بچے اس لیے جوان کرتی ہیں کے ڈمپر مافیا ان کو روڈ پر کچل دے۔۔ 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق ! بہن کس حال میں ہے؟

ہماری ویب  |  Feb 10, 2025

کراچی کی سڑکوں پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس نے شہر کے شہریوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 24 سالہ حسنین جاں بحق ہوگیا، اور اس کی 13 سالہ بہن حجاب شدید زخمی ہوگئی۔

یہ دردناک حادثہ شاہ لطیف پیڈسٹرین بریج کے قریب نیشنل ہائی وے پر متین کمپلکس کے علاقے میں پیش آیا۔ متوفی حسنین کے دوست سید عمیس کے مطابق، حسنین اور حجاب لانڈھی کے رہائشی تھے اور حسنین اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ حجاب، جو مارشل آرٹ کی کھلاڑی ہے، آج ہی ایک مقابلے میں پہلی پوزیشن جیت کر خوشی خوشی گھر واپس جا رہی تھی۔

حسنین اپنی بہن کو اس کی جیت کی خوشی میں کھانا کھلانے لے جا رہا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار ڈمپر نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں حسنین کی جان چلی گئی، جب کہ حجاب کو شدید چوٹیں آئیں۔

سید عمیس نے بتایا کہ حسنین انٹر کے طالب علم تھے اور حجاب ساتویں جماعت کی طالبہ ہے۔ یہ دونوں بہن بھائی اپنے والد کے ساتھ لانڈھی میں رہتے ہیں، جن کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔

یہ دلخراش واقعہ کراچی میں سڑکوں پر بڑھتی ہوئی تیز رفتار گاڑیوں بالخصوص ڈمپرز کی غیر ذمہ دارانہ حرکتوں کا نتیجہ ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More