آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ نے تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی

ہم نیوز  |  Feb 12, 2025

آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی۔

تنویر الیاس نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی ۔ عدالت نے ان کی نااہلی ختم کرتے ہوئے انہیں انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی ختم کر دی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹرکی نااہلی سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا

2023 میں آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے سردار تنویر الیاس کو دو سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی حکومت بھی ختم ہو گئی تھی ، انہوں نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

سپریم کورٹ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی نااہلی کے خلاف اپیل کو نمٹا دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More