اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزارت انسداد منشیات کو ختم کر دیا۔
وفاقی حکومت نے وزارت انسداد منشیات کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق انسداد منشیات ڈویژن وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرے گا۔
انسداد منشیات فورس بھی وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، وزیر اعظم
واضح رہے کہ انسداد منشیات کو 2017 میں علیحدہ وزارت کا درجہ دیا گیا تھا۔ اور گزشتہ ماہ کابینہ نے انسداد منشیات ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری دی تھی۔