کے پی حکومت میں بڑی تبدیلی کا امکان

سچ ٹی وی  |  Feb 12, 2025

پی ٹی آئی میں سیاسی تبدیلی کے بعد کےپی کابینہ میں بھی ردوبدل کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کےپی میں گڈگورننس کیلئے پہلے مرحلے پر علی امین سے صوبائی صدارت لی گئی۔ بانی پی ٹی آئی نے مبینہ شکایات پر کابینہ میں رہنماؤں کی تجاویز پر ردوبدل پر اتفاق کیا۔

بانی پی ٹی آئی کو کےپی میں بعض وزرا کی کارکردگی پر کارکنوں کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔ سابق صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کو کابینہ میں شامل کرنے کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مشیروں اور وزرا میں ردوبدل کی جاسکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے بھی دیئے گئے دونوں ناموں پر اتفاق کیا۔

بانی پی ٹی آئی وزیراعلیٰ کےپی سے ملاقات میں دونوں ناموں پر مشاورت کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More