کبھی بھی فتنہ الخوارج کو فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے، آرمی چیف

ہم نیوز  |  Feb 12, 2025

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا کہنا ہے کہ طلبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں،اپنے آپ کو ملکی ترقی کے قابل بنائیں،نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں۔

مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستانی عوام، بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے انتہائی مضبوط رشتہ ہے،ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام میں خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہے گی۔

ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ سستی

ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے ،پاکستانی آئین کا آغاز بھی( حاکمیت صرف اللہ کی ہے ) سے ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟ کبھی بھی فتنہ الخوارج کو فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے غیورعوام دہشت گردوں کیخلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

الیکٹرک وہیکلز کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی نرخ میں کمی متوقع

جنرل سید عاصم منیر نےپاکستانیت کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیا،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More