حکومت نے گاڑی دھونے پر پابندی عائد کر دی، خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانہ

سچ ٹی وی  |  Feb 13, 2025

پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھروں میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

صوبے میں غیر قانونی سروس اسٹیشنز بھی فوری بند کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پانی ری سائیکل کرنے کے سسٹم کے بغیر کام کرنے والے سروس اسٹیشن پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنوں کو پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم بھی دیا گیا جبکہ تعمیراتی مقام پر زمینی پانی کے استعمال اور کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشت ہفتے لاہور ہائیکورٹ نے گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کرنے والے گھروں اور پیٹرول پمپس کو جرمانے کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More