فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا

ہم نیوز  |  Feb 15, 2025

اڈیالہ جیل کے باہر شعیب شاہین اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شعیب شاہین نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیکر کہا کہ فواد چودھری بھگوڑا ہے،میں نے بانی پی ٹی آئی سے اس بات کی تصدیق کی،بانی پی ٹی آئی نے کہاانہوں نے ایسا نہیں کہا ہے۔

حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس، سندھ میں19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

میں نے شعیب شاہین کو کہا بانی کا نام لیکر ایسی باتیں نہ کیا کریں،بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہم دونوں نے صلح کرلی، معاملہ ختم ہوگیا ہے۔

دوسری جانب شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں،اسے  اس کی حرکت سے بڑھ کر جواب دیا ہے۔

رمضان میں سٹالز پر چینی 130 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی،رانا تنویر

فواد چوہدری ہماری پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کررہا ہے،اس  سے میرا کوئی راضی نامہ نہیں ہوا،وہ پلاننگ کرکے آیا تھا اس نے مجھ پر حملہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More