خیبرپختونخوا حکومت کی صحت کارڈ اسکیم میں مفت او پی ڈی سروسز شامل کرلی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم بطور پائلٹ پراجیکٹ ضلع مردان میں شروع کی جا رہی ہے، مفت او پی ڈی سہولت سے مردان کے 50ہزار مستحق خاندان مستفید ہونگے۔
وسیم اکرم نے ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھا دیئے
دوسرے مرحلے میں چترال، ملاکنڈ اور کوہاٹ میں اسکیم شروع کی جائے گی،او پی ڈی میں ادویات، ٹیسٹ اور میڈیکل سروسز مفت دستیاب ہونگی۔
صحت کارڈ کے تحت اب مستحق او پی ڈی مریضوں کو مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی،پائلٹ پراجیکٹ میں ڈی آئی خان شامل نہیں۔
عوام سے میرا پیار کا رشتہ لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا، مریم نواز
ماضی میں وزیر اعلیٰ جس ضلع کا ہوتا تھا سارے ترقیاتی منصوبے وہاں ہوتے تھے۔