دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے آج دوسرے روز بنگلہ دیش اور بھارت کے خلاف میچ کھیلا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیش کے اوپنر تنزید حسن اور سومیا سرکار نے کھیل کا آغاز کیا۔ سومیا سرکار 5 گیندیں کھیلنے کے بعد مجموعی ایک رن پر آؤٹ ہو گئے۔ سومیا سرکار کوئی رن نہ بنا سکے۔
سومیا سرکار کے بعد آنے والے کھلاڑی نجمل حسین شانٹو بھی صرف 2 گیندیں کھیلنے کے بعد مجموعی 2 اسکور پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، سندھ حکومت کا پاک بھارت میچ بڑی اسکرینز پر دکھانے کا فیصلہ
بنگلہ دیش کی 26 کے مجموعی رنز پر تیسری وکٹ بھی گر گئی۔ جب مہدی حسن مراز ایک چوکے کی مدد سے 5 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اوپنر آنے والے کھلاڑی تنزید حسن 35 کے مجموعی اسکور پر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد آنے والے کھلاری مشفیق الرحیم بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔
بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف میچ میں پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔ جس میں کپتان نجمل حسین شانٹو، تنزید حسن، سومیا سرکار، توحید ہریڈوائے، مشفق الرحمان اور مہدی حسن ٹیم کا حصہ ہیں۔
جاکر علی، رشاد حسین، تنظیم حسن، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان بھی بنگلا دیشی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔