پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ہم نیوز  |  Feb 20, 2025

لاہور: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے باعث صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات سے لاہور میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ اور سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں 23 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اٹک 22، جہلم اور جھنگ میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ چکوال، مری، گوجرانوالہ، قصور، گجرات میں 14 ملی میٹر تک بارش ہوئی۔ شیخوپورہ 12، سیالکوٹ 9 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بڑے شہروں میں ڈیولپمنٹ پروگرام کے نفاذ کا فیصلہ

ترجمان کے مطابق اوکاڑہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، منڈی بہاوالدین، ساہیوال اور ملتان میں بھی بارش ہوئی۔ بارشوں کا اسپیل 21 فروری تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More