وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے میر پور خا ص(سندھ) میں اپنے ادارے کے علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقر یب میں وفاقی سرکا ری اداروں کے مقامی سربراہان کے علا وہ میڈ یا اور سو ل سوسا ئٹی کے کثیر افراد نے شر کت کی۔اعجاز احمد قریشی نے اپنے خطاب میں سرکا ری افسران پر زور دیا کہ وہ غر یب عوام کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنا ئیں۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ
انہوں نے بتایا کہ ان کے ادارے میں ہر سال عوامی شکا یات کی داد رسی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔ سال 2024 ء کے دوران عوامی شکا یات میں ریکا رڈ اضا فہ ہوا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے کی پہنچ اور رسا ئی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مظفر آباد آزاد کشمیر اور گلگت میں نئے علاقائی دفاتر قا ئم کئے گئے ہیں اوراب میر پور خا ص سمیت ملک بھر کے 24 شہروں میں یہ ادارہ عوام النا س کو سہولیا ت فراہم کر رہا ہے، جب کہ اس سال دور دراز علا قوں میں مزید نئے دفا تر بھی کھولے جا ئیں گے۔
پاکستان کو گلوبل وارمنگ کے اثرات سے نہیں بچا سکتے،شیری رحمان
وفاقی محتسب نے تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے مزید کہا کہ سال2024ء کے دوران وفاقی محتسب میں دو لاکھ26 ہزار371 شکایات مو صول ہو ئیں جب کہ دولاکھ23ہزار171 شکایات کے فیصلے کئے گئے جوگزشتہ سال سے16 فیصد زیا دہ ہیں۔ 93 فیصد فیصلوں پر عملد رآمد بھی ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہما رے انویسٹی گیشن افسران ملک کے دور دراز علاقوں میں خود جاکر کھلی کچہریاں منعقد کر کے عوام النا س کو ان کے گھر کے قریب انصاف فرا ہم کر رہے ہیں۔
وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ غریبوں کی عدالت ہے جس کا مقصد نا دار اور پسما ندہ طبقے کی شکا یات کی داد رسی کر نا ہے، وفاقی محتسب نے وفاقی حکومت کے اداروں کے مقامی سربراہان کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں وفاقی محتسب کے دائرہ کار میں آنے والے سر کاری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
نیوزی لینڈ سے شکست بھول کر نئی شروعات کریں گے،سلمان علی آغا
انہوں نے سرکا ری افسران پر زور دیا کہ غریب لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لئے اپنی تمام ترکوششیں بروئے کار لا ئیں۔ وفاقی محتسب نے بعد ازاں ایک پریس کا نفر نس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے افسران کی انتھک محنت، کھلی کچہریوں، معا ئنہ ٹیموں کے مختلف سر کا ری اداروں کے دوروں اور تنازعات کے غیررسمی حل جیسے پروگراموں کے باعث ہر سال عام لوگوں کی شکایات کی دادرسی میں اضا فہ ہو رہاہے۔
افغان شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات بے بنیاد ہیں،پاکستان
انہوں نے عوام الناس میں آگا ہی پیدا کرنے میں میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا محتسب کے بارے میں آگاہی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ محتسب کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا بھر پور تعاون جا ری رکھیں تاکہ پاکستان کے غریب عوام کو زیادہ سے زیا دہ آگاہی ہو اور وہ اس ادارے کے ذریعے جلد اور مفت ریلیف حاصل کرسکیں۔