وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملکی سلامتی پر حملہ کیا،9مئی کو جوکچھ کیا اس کے شواہد موجود ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،تحریک انصاف کے دور میں دہشتگردوں کو واپس لایاگیا۔
چیف جسٹس کا ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کے دورے کا اعلان
آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیاگیا،تحریک انصاف کو آرمی چیف کا دورہ برطانیہ ہضم نہیں ہورہا۔
تمام معاشی اشارے مثبت ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات زر بھجوائیں،آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کا طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کررہا ہے،ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔