میری والدہ نے کسی سے بدلہ لینا نہیں سکھایا،بلاول بھٹو

ہم نیوز  |  Feb 21, 2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ میری والدہ غیر معمولی خاتون تھیں ، انہوں  نےکسی سے بدلہ لینا نہیں سکھایا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عورتوں پر عائد پابندیوں کے باوجود بےنظیر بھٹو ملک کی وزیراعظم بنیں، انہوں نے پاکستان میں خواتین کے آگے آنے کیلئے راستہ کھولا، آج پنجاب کی وزیراعلیٰ بھی ایک خاتون ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ بےنظیر بھٹو کی زندگی پاکستان کا مستقبل بہتر بنانے کیلئے صرف ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور صحافت سے وابستہ ہے۔ پاکستان کے عوام بہتر مستقبل کا مطالبہ کرنے کیلئے حق بجانب ہیں۔

پاکستان چین اور امریکہ کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو 16 برس کی عمر میں آکسفورڈ میں پڑھائی کیلئے آئیں اور 25 سال کی عمر میں پاکستان کی سیاست میں حصہ لیا، بینظیر بھٹو سے جو ملتا اس کااچھا تعلق قائم ہوجاتا۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے پاکستان میں خواتین کیلئے آگے آنے کا راستہ کھولا، آج پنجاب کی وزیر اعلیٰ بھی ایک خاتون ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More