چیف جسٹس پاکستان سے ہزارہ ڈویژن بار کے وفد نے ملاقات کی جس میں ہزارہ بار کے وکلا اور سائلین کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے انصاف تک رسائی کے عزم کا اعادہ کیا اور اعلان کیا کہ وہ ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کے دورے بھی کرینگے۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے پارٹی کی جڑوں کو ہلادیا،شیر افضل مروت
چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ بینچ اور بار کی اجتماعی دانش عدالتی نظام کے لیے ناگزیر ہے، قانونی برادری کے تعاون کے بغیر مؤثر نظام انصاف ممکن نہیں۔
وفاقی عدالتی اکیڈمی کے تربیتی پروگرامز وکلا کے لیے مفید ثابت ہونگے،ہزارہ ڈویژن کے وکلاء عدالتی تربیتی کورسز سے استفادہ کریں۔
ٹیم دباؤ کا شکار نہیں،جنوبی افریقا کیخلاف میچ کیلئے تیار ہیں،کپتان افغانستان کرکٹ ٹیم
ملاقات کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے وفد کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔