محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم کوئٹہ، زیارت، قلات، موسیٰ خیل، قلعہ عبداللہ، پشین، خاران اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا
پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔