انگلینڈ آسٹریلیا میچ میں بھارتی ترانہ چل گیا، پی سی بی کا آئی سی سی سے احتجاج، وضاحت طلب

ہم نیوز  |  Feb 22, 2025

 آسٹریلیا انگلینڈ میچ میں بھارت کا ترانہ چلنے پر پی سی بی نے آئی سی سی سے احتجاج کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا انگلینڈ میچ میں انگلینڈ کے ترانے سے پہلے بھارت کا قومی ترانہ چند سیکنڈز چلا،انڈیا کے بعد سری لنکا اور پھر بنگلہ دیش کا ترانہ بھی چلا بعد ازاں کچھ سیکنڈز کے لئے یہ ترانے چلانے کے بعد پھر انگلینڈ کا ترانہ چلایا گیا اور اس کے بعد پھر دوسری ٹیم آسٹریلیا کا ترانہ چلایا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اس معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ ایونٹ آئی سی سی کا ہے اور غلطی بھی آئی سی سی سے ہوئی ہے۔ تمام ٹیموں کے ترانوں کی پلے بیک لسٹ آئی سی سی تشکیل دیتا ہے۔ انڈیا کے پاکستان میں کوئی میچ شیڈول نہیں ہے اسکا پلے بیک میں ترانہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے پارکنگ پلان جاری

پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین غلطی پر آئی سی سی باضابطہ طور پر وضاحت پیش کرے۔

خیال رہے کہ بھارت بنگلادیش میچ میں پاکستان کا نام براڈ کاسٹ لوگو میں نہ ہونے پر بھی پی سی بی نے احتجاج کیا تھا جس پر آئی سی سی نے اپنی غلطی تسلیم کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More