بھارت کے خلاف کچھ خاص کرنے کی کوشش کریں گے، عاقب جاوید

ہم نیوز  |  Feb 22, 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف کچھ خاص کرنے کی کوشش کریں گے۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کا نام ہی کافی ہے۔ سارے شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیں پھر بھی پاک بھارت میچ کا دباؤ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ دباؤ کو مینج کرنا ہی کھلاڑیوں کا کام ہے۔ پاک بھارت میچ سے دباؤ ختم کردیں تو کیا بچے گا؟ دباؤ کا ہی تو مزا ہے۔ پاک بھارت ٹاکرا ہائی وولٹیج، دلچسپ اور کرکٹ کی روح ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہمارے پلیئرز دبئی کی کنڈیشن سے واقف ہیں، ہمیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کرکٹ کھیلنی ہے۔ بھارت کیخلاف کچھ خاص کرنے کی کوشش کریں گے۔

فخر کو سائیڈ اسٹرین کی تکلیف ہوئی ہے، عامر

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت میچ میں میدان خالی بھی کردیں تو بھی دباؤ رہے گا، یہی مزا ہے۔ پلیئرز کو بتایا ہے کہ اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے پیش کریں، دباؤ کو انجوائے کریں۔

ہیڈ کوچ مینز کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا ہمارے پاس فاسٹ بولرز میچ ونر ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ سے کافی امیدیں ہیں۔ بھارت کیخلاف میچ ایک موقع ہے کہ ٹیم اور کھلاڑی دنیا کے سامنے اپنا نام کما سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More