چین اور پاکستان خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں، صدر مملکت

سچ ٹی وی  |  Feb 23, 2025

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے اور معاشی اشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

عشائیے میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، معروف بزنس مین گوہر اعجاز، اور نواب شہزاد سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔

آصف علی زرداری نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی مختلف اصلاحات پر روشنی ڈالی۔

انھوں نے انتظامی امور کو بہتر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ انتظامیہ کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے اپنے حالیہ چین کے دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا چین کا دورہ کامیاب رہا ہے اور ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی ہے اور اسے کامیاب بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں اور چینی کمپنیاں پاکستان میں فیکٹریاں لگائیں گی۔

سندھ حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں کام کیا ہے اور سندھ میں نئی یونیورسٹیاں، کالجز اور ہسپتال بنائے گئے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سیلاب زدگان کے لیے گھر بنائے ہیں اور دیگر صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More