بھارت کے تیز گیند باز محمد شامی نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 2015 سے صرف ایک بار کھانا کھاتے ہیں! جی ہاں، شامی نے اپنی خوراک کی عادتوں کا راز کھولا اور بتایا کہ وہ دن میں ناشتہ اور دوپہر کا کھانا بالکل ترک کر چکے ہیں، کیونکہ ان کا مقصد وزن کو کنٹرول کرنا اور فٹنس پر توجہ دینا ہے۔
محمد شامی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ، "میں نے گزشتہ 14 ماہ کے دوران 9 کلو وزن کم کیا ہے تاکہ نہ صرف اپنی صحت کو بہتر بنا سکوں بلکہ میدان میں بہترین پرفارمنس بھی دے سکوں۔"
شامی کے مطابق، "میرا کھانا کم کرنے کا فیصلہ میں نے اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے کیا تھا۔ میٹھے سے دور رہنا اور کھانے کے لیے محدود وقت رکھنا میرے لیے فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔"
چیمپئنز ٹرافی میں بنگلادیش کے خلاف محمد شامی کی شاندار کارکردگی بھی یادگار تھی، جہاں انہوں نے 53 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں اور بھارت کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ سچ ہے کہ شامی کا سخت محنت اور خوراک پر کنٹرول کی حکمت عملی انہیں فٹ اور میدان میں بہترین بنانے میں مدد دے رہی ہے!