اسٹوریج نہ ہونے سے گیس فیلڈز بند

سچ ٹی وی  |  Feb 25, 2025

ایم ڈی سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ ہر ماہ 10 ایل این جی کارگو کی آمد اور ملک میں اسٹوریج سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ملک کی گیس فیلڈز بند کرنے کے علاوہ چارہ نہیں ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی سوئی ناردرن نے بتایا کہ قطر اور ای این آئی کے ساتھ 2031 تک ہونے والے معاہدوں کے تحت ہر ماہ 10 کارگو آتے ہیں اور انہیں 2 یا 3 دن سے زیادہ مؤخر نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے بتایا کہ گیس پاور سیکٹر کے لیے درآمد کی جا رہی تھی، بعد میں کوئلہ اور نیوکلیئر کے پلانٹس لگ گئے، اس لیے فیلڈ بند کرنے کے علاوہ آپشن نہیں۔

پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق سیکرٹری پیٹرولیم نے کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ٹاسک دیا ہے، گیس امپورٹ پر پابندی نہیں، پائپ بچھانے پر پابندی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More