کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔
نیپرا میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں صارفین نے کے الیکٹرک کی طرف سے 5 ارب کے بقایا ایڈجسمنٹ مانگنے کی درخواست کی مخالفت کردی۔
کے الیکٹرک صارفین نے عدالت سے درخواست کی کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی صارفین کو منتقل کی جائے۔
اس پر کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ پارشل لوڈ، اوپن سائیکل اور اسٹارٹ اپ کاسٹ کی مد میں پانچ ارب روپے کے بقایا جات ہیں، ہمیں اس درخواست میں یہ پانچ ارب روپے دیے جائیں۔
کے الیکٹرک کے صارفین نے نیپرا سماعت میں مسائل کے انبار لگا دیے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔