بڑی تعداد میں ملازمین فارغ، مگر کیوں؟

سچ ٹی وی  |  Feb 26, 2025

پاکستان اسٹیل ملز کے 1350 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا، اس سے قبل 49 فیصد ملازمین کو نکالا کیا جاچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ نے 1350 ملازمین کو نکال دیا، مختلف محکموں آئی آر ، پی ڈی این، الیکٹریشن اور ڈرائیور کو نکالا گیا۔

نکالے گئے ملازمین کو انتظامیہ کی جانب سے لیٹر ان کے گھروں کو روانہ کئے گئے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ اسٹیل مل بند ہے تنخواہیں ادا کرنے کیلئے وسائل نہیں ہیں، پہلے ہی 49 فیصد ملازمین کو نکالا کیاجاچکا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عدالت سے 2200ملازمین کو نکالنےکرنے کی اجازت مانگی تھی اور لیبر کورٹ نے ملازمین کو نکالنےکرنے کی اجازت دےدی تھی۔

انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں 1350 ملازمین کو نکالا گیا ہے۔

گذشتہ سال پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ نے تمام ڈیلی ویجز ملازمین نوکری سے کو نکال دیا تھا، نوٹیفیکشن میں کہا گیا تھا کہ ملازمین کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا ہے، ان ملازمین کو دوبارہ بھرتی نہیں کیا جائے۔

خیال رہے دسمبر 2023 میں نگراں حکومت نے اسٹیل مل کو سرکاری اداروں کی نجکاری کی فہرست سے نکال دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More