چین اور خیبر پختونخوا کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پراتفاق

ہم نیوز  |  Feb 28, 2025

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپورکا رشکئی اسپیشل اکنامک زون کا دورہ، چین اور خیبر پختونخوا کےدرمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپوراورچینی سفیرکی ملاقات ہوئی، زراعت، توانائی، مائنز اینڈ منرل میں سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

بانی کی کال پر کارکنان کو نہ لانے والوں کو آئندہ انتخابات میں مشکل کا سامنا ہوگا،شیخ وقاص

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مائنزاور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، خیبر پختونخوا حکومت چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو مختلف مراعات سمیت سستی بجلی کی فراہمی پر کام کر رہے ہیں، چینی سفیرنے مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

چینی سفیرجیانگ زیڈونگ نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں، چین اور پاکستان کے درمیان تعاون سے دوستانہ تعلقات کو مزید تقریب ملے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More