امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم کی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس

ہم نیوز  |  Feb 28, 2025

واشنگٹن،امریکی صدراوربرطانوی وزیراعظم کی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امید ہے روس کے صدرپیوٹن اپنی باتوں پرقائم رہیں گے، یوکرین کے صدرجمعہ کوملاقات کے لیے آئیں گے، ہم روس یوکرین جنگ سے متعلق اہم معاہدہ کرنے جارہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں اپنی مکمل ناکامی کا اعتراف

روسی قیادت مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے، ابھی تک امن معاہدہ نہیں ہوا لیکن اس کے قریب ہیں، روسی اوریوکرینی فوجیوں کوجنگ میں مرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

برطانوی وزیراعظم سے روس یوکرین تنازع سے متعلق بات ہوئی، کنگ چارلس کی دعوت پرجلد برطانیہ کادورہ کروں گا، یوکرین میں جنگ کو ختم کرنے کے لیے بہت محنت کرنا ہوگی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معدنی وسائل سے متعلق یوکرین سے معاہدہ کریں گے، معدنیات کا معاہدہ روس کے خلاف یوکرین کی سلامتی کی ضمانت ہے۔

برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے کہا کہ  یوکرین روس تنازع پرامریکا کے ساتھ مل کرکام کریں گے، امریکا کی طرف سے سلامتی کی ضمانت کے بغیریوکرین میں امن قائم نہیں ہوگا، ہمیں یوکرین میں امن جیتنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More