کینیڈین وزیرِ اعظم ٹروڈو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ

ہم نیوز  |  Mar 01, 2025

 کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کینیڈا پر ناجائز ٹیرف لگائے گئے تو سخت جواب دیں گے۔

کینیڈا نے سرحدی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے 1.3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے، تاکہ اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔

وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور زیلنسکی ملاقات میں تکرار، مشترکہ پریس کانفرنس منسوخ

ٹروڈو کا کہنا ہے کہ جو فینٹانائل منشیات امریکا پہنچ رہی ہے، اس کا ایک فیصد سے بھی کم حصہ کینیڈا سے آ رہا ہے، ہم جانتے ہیں کہ ہمیں اسے مزید کم کرنا ہے، اسی لیے ہم نے اپنی سرحدی نگرانی کو مزید سخت کردیا ہے۔

امریکی صدرنےاعلان کیا ہے کہ ہم کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، ماہرین کے مطابق اگرامریکا کینیڈا پرٹیرف نافذ کرتا ہے تو کینیڈا بھی جوابی اقتصادی اقدامات کرے گا۔

یہ اقدامات دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور دونوں معیشتوں میں تجارتی رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More