پاکستان ریلویز نے رمضان المبارک میں ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیے

ہم نیوز  |  Mar 01, 2025

رمضان المبارک میں پاکستان ریلویز نے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔

رمضان میں بکنگ آفس کی پہلی شفٹ ساڑھے سات بجے شروع ہو گی اور ساڑھے بارہ بجے تک کام کرے گی۔

دوسری شفٹ ساڑھے بارہ بجے سے لے کر شام ساڑھے پانچ بجے تک ریلوے بکنگ کے لئے موجود رہے گی۔

رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آیا،پاکستان میں اتوار کو پہلا روزہ ہوگا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی

جمعہ کے دن ساڑھے بارہ بجے سے لے کر دوپہر 2 بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔وہ بکنگ آفس جہاں سنگل شفٹ کام کرتی ہے وہاں ٹائم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پندرہ رمضان المبارک تک یہ اوقات کار لاگو ہوں گے اس کے بعد تمام بکنگ آفس اپنی پرانی آفس ٹائمنگ کے مطابق ہی کام کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More