’ان کے کلام سے مجھے طاقت ملتی ہے‘، نریندر مودی کی شاعر امیر خسرو کی تعریف

اردو نیوز  |  Mar 01, 2025

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے امیر خسرو سمیت دیگر شعراء کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ان کے کلام سے مجھے طاقت ملتی ہے۔‘

این ڈی ٹی وی کے مطابق ’جہانِ خسرو‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’ان کی موسیقی انڈیا کے لوگوں کی مشترکہ میراث ہے۔ لوگوں نے اس روایت کو ایک ساتھ مل کر جیا ہے۔‘

وزیراعظم نریندر مودی نے امیر خسرو، نظام الدین اولیاء، رومی اور راسخان جیسے کئی ہستیوں اور شعراء کا نام لیا جو مسلم گھرانے میں پیدا ہوئے اور مذہبی ہم آہنگی پر مبنی کلام لکھا۔

ا

مشہور شاعر امیر خسرو جو 13ویں صدی میں پیدا ہوئے تھے، نے انڈیا کو ایک بہترین خطہ اور سنسکرت کو دنیا کی بہترین زبانوں میں سے قرار دیا تھا۔

نریندر مودی نے کہا کہ ’خسرو نے اپنی کتاب میں نہ صرف اس کا ذکر کیا بلکہ وہ اس پر فخر بھی کرتے تھے۔‘

نریندر مودی نے 2015 میں افغانستان کی پارلیمنٹ کے دورے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہاں انہوں نے رومی کے اقوال کا ہندی ترجمہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ رومی کا فلسفہ یہ تھا کہ وہ کسی ایک جگہ کے نہیں بلکہ ہر جگہ کے ہیں۔

نریندر مودی نے کہا کہ نے کہا کہ ’صوفی بزرگ صرف مساجد اور خانقاہوں تک محدود نہیں رہے۔‘ (فوٹو: سکرین گریب)وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہی نظریہ ویدوں کے مشہور قول ’وسودھیو کٹمبکم‘ (پوری دنیا ایک خاندان ہے) سے مطابقت رکھتا ہے۔ یہ خیالات مجھے طاقت دیتے ہیں جب میں مختلف ممالک میں انڈیا کی نمائندگی کرتا ہوں۔‘

 

انہوں نے کہا کہ ’جب آج کی دنیا میں جنگ انسانیت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا رہی ہے، تو یہ پیغام بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔‘

اس تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آرٹ اور موسیقی ملک کی روایت اور ثقافت کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہاں ہمیں اپنے مشترکہ ورثے کی جھلک نظر آئی۔ جہانِ خسرو کی اس تقریب میں ایک الگ ہی خوشبو ہے، یہ خوشبو ہندوستان کی مٹی کی ہے۔‘

اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے تمام حاضرین اور ملک کے شہریوں کو رمضان کی مبارکباد بھی دی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More