وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔
سرکاری دفاتر میں ڈیوٹی کے اوقات کار کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، دفاتر میں اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 9 سے دن 3 بجے مقرر کئے گئے ہیں۔
وفاقی نظامت تعلیمات نے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے
سرکا ری دفاتر میں جمعہ کوصبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک کام ہو گا، 6 دن کام کرنے والے سرکاری دفاترمیں بھی جمعہ کو صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک کام ہوگا۔
ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے سرکا ری دفاتر میں اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح نو بجے سے دن دو بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔