آسٹریلیا کے اوپنر میتھیو شارٹ سیمی فائنل سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔
گزشتہ روزافغانستان کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
انگلینڈ کی بڑی فتح افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی
سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ بھارت یا نیوزی لینڈ کے خلاف ہو گا۔اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال میتھیو شارٹ سیمی فائنل تک فٹ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں چلنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ٹیم مینجمنٹ کی جانب ان کی جگہ متبادل کے طور پر جیک فریزر میکگرک کا نام بھیج دیا گیا ہے۔