چیمپئنز ٹرافی 2025: جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم بن گئی

اردو نیوز  |  Mar 01, 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں سیمی فائنلز کھیلنے والی ٹیموں کی فہرست مکمل ہو گئی ہے۔

سنیچر کو کراچی میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے میچ میں انگلش ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 179 رنز ہی بنا سکی۔ اور اس کے اس چھوٹے ہدف نے جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کر دی۔

اگر جنوبی افریقہ یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ پانچ پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں پہلے نمبر پر ہو گا جبکہ آسٹریلیا چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلا جائے گا۔

افغانستان کے تین پوائنٹس ہیں اور وہ اسی صورت میں سیمی فائنل میں جا سکتا تھا اگر انگلینڈ جنوبی افریقہ کو بہت بڑے مارجن سے شکست دیتا۔ ایسی صورت میں افغانستان کا رن ریٹ جنوبی افریقہ سے زیادہ ہو جاتا اور ٹورنامنٹ میں اس کا سفر جاری رہتا۔ لیکن انگلینڈ کی مسلسل بری کارکردگی نے ایسا ہونے نہ دیا۔

گروپ اے سے نیوزی لینڈ اور انڈیا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں تاہم اتوار کو ان کے میچ کے نتیجے کے بعد گروپ کی پہلی اور دوسری ٹیم کا تعین ہو گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More