طالبہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو شطرنج کے مقابلے میں ہرا دیا

ہم نیوز  |  Mar 01, 2025

کراچی: طالبہ مہک مقبول نے شطرنج کے مقابلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ہرا دیا۔

مہک مقبول نے 15 چالوں میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ہرایا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انڈر 18 شطرنج چیمپئن مہک مقبول کو مبارکباد دی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ مہک مقبول نے سرکاری اسکول کی بہتر تعلیم کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے اوپنر میتھیو شارٹ انجری کا شکار ہو گئے

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق مہک مقبول نے وزیر اعلیٰ سندھ کو 15 مووز سے چیک میٹ کیا۔

واضح رہے کہ مہک مقبول سماجی کارکن اور گلوکار شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی طالبہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More