پشاور: وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ امن دشمن قوتیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں۔
وفاقی وزیر امیر مقام دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ اکوڑہ خٹک پہنچ گئے۔ اور دارالعلوم حقانیہ دھماکے کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ امیر مقام نے مولانا حامد الحق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
امیر مقام نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور لواحقین کو صبر جمیل کی دعا دی۔ وفاقی وزیر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا حامد الحق کو اپنے والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا
وفاقی وزیر امیر مقام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں دہشتگردی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ جبکہ مساجد میں دھماکے کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ اور امن دشمن قوتیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں۔
امیر مقام نے واقعے کی فوری تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت اور قوم متحد ہیں۔