اپنی استطاعت کے مطابق غریبوں اور محتاجوں کی مدد کرنی چاہیئے، وزیر اعظم

ہم نیوز  |  Mar 01, 2025

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی استطاعت کے مطابق غریبوں اور محتاجوں کی مدد کرنی چاہیئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ایک بار پھر ہمیں رمضان کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔ اور یہ مہینہ رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کا اصل پیغام صبر، شکر، ہمدردی اور اخوت و ایثار ہے۔ جبکہ یہ وہ مہینہ ہے جو ہمیں دوسروں کے دکھ درد کا احساس دلاتا ہے۔ اور ہمیں اپنی استطاعت کے مطابق غریبوں اور محتاجوں کی مدد کرنی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کا ڈمپر سے کچل کر ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان

شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں فلسطینی اور کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد رکھنا ہے جو ظلم و جبر کا شکار ہیں۔ اور یہ وقت ہے کہ ہم امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط کریں۔ یہ وقت ہے کہ ہم باہمی تعاون و اخوت کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اس مہینے کی برکت سے اللہ تعالیٰ پاکستان کو استحکام نصیب فرمائے۔ اور میں اپیل کرتا ہوں کہ اس بابرکت مہینے میں ہم سب زیادہ سے زیادہ عبادات کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More