کامیابی کیلئے محنت اور پختہ ارادہ ضروری ہے، درفشاں سلیم

ہم نیوز  |  Mar 01, 2025

معروف اداکارہ و ماڈل درفشاں سلیم نے کہا ہے کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں اس کیلئے محنت اور پختہ ارادہ بہت ضروری ہے۔

ایک انٹرویو میں درفشاں سلیم نے کہا کہ شوبز کی زندگی میں کامیابی کے لئے خوداحتسابی ضروری ہے میں ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہوںاور یہی میری کامیاب زندگی کا راز ہے۔

ظہیر کےگھر والوں نے اسلام قبول کرنے کا نہیں کہا، سونا کشی

انہوں نے کہا کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں کامیابی حاصل کرنے کے لئے پختہ ارادہ کا ہونا بہت ضروری ہے، مختصرعرصے میں جتنی کامیابی ملی ہے اس کا اندازہ نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں بہترین صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے تاہم خواہش ہے کہ ایسا کام کر جائوں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوگ دوسروں کے بارے میں باتیں کرتے ہیں مگر اپنی اصلاح کے لئے کوئی تیار نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More