جانے کا وقت آگیا ہے، امیتابھ کی پیغام نے مداحوں کو رلا دیا

سچ ٹی وی  |  Feb 28, 2025

بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی جانب سے حال ہی میں کی گئی ٹوئٹ سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

امیتابھ بچن نے ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’Time to go (جانے کا وقت آگیا ہے )‘، اس ٹوئٹ نے مداحوں کے درمیان کئی قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین کا ماننا تھا کہ لیجنڈری اداکار کی ٹوئٹ ان کی فلموں اور بھارتی کوئز شو’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ ہے۔

دوسری جانب کئی مداحوں نے اس ٹوئٹ کو ان کی خرابی صحت سے جوڑتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا، یوں ایکس ٹوئٹر پر بگ بی کے مداحوں نے سوالات کی بھرمار کردی۔

معمہ آخر کار ’کون بنے گا کروڑ پتی 16 ‘کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں حل ہو گیا، جس دوران شائقین نے ان سے ان کی ٹوئٹ ’ Time to go ‘ کی وضاحت طلب کی ؟ جس پر بگ بی نے جواب دیا کہ ’ و ہ ایک لائن تھی کہ جانے کا وقت ہے، تو اس میں گڑبڑ کیا ہے؟

جس پر ایک شخص نے بگ بی سے سوال کیا کہ سر کہاں جانے کا وقت ہے؟ تاہم ان کے جواب سے قبل ہی پورا اسٹوڈیو یک زبان ہو کر بولا، ’ آپ یہاں ( شو) سے نہیں جا سکتے!

بالاخر تمام افواہوں کو دور کرتے ہوئےامیتابھ بچن نے بتایا کہ’ ارے !، ہمارے کام سے جانے کا وقت آگیا ہے، آپ عجیب بات کرتے ہیں! رات کے 2 بجے ہمیں یہاں سے چھٹی ملتی ہے تو ہمیں گھر پہنچتے پہنچتے کافی دیر ہو جاتی ہے، تو یہی لکھاتھا لیکن لکھتے ہوئے ہمیں نیند آگئی اور ٹوئٹ ادھوری رہ گئی‘۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More