مولانا حامد الحق کون تھے؟

ہم نیوز  |  Mar 01, 2025

نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ دھماکے میں شہید مولانا حامد الحق جمیعت علماء اسلام سمیع الحق گروپ کے سربراہ تھے، وہ ایم ایم اے دور میں رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔

مولانا حامد الحق دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم  بھی تھے ان کی عمر 57 سال تھی،مولانا حامد الحق حقانی ایم ایم اے کے ٹکٹ پر 2002ء سے 2007ء تک قومی اسمبلی کے رکن رہے۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی

اپنے والد مولانا سمیع الحق کی 2018ء میں شہادت کے بعد انہوں نے پارٹی کی قیادت سنبھالی تھی،مولانا حامد الحق کے والد مولانا سمیع الحق دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم اور سینٹر رہے جنہوں نے مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

80 کی دہائی میں افغانستان پر روس کے حملے اور افغان جہاد میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More