تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

سچ ٹی وی  |  Feb 28, 2025

وفاقی نظامت تعلیمات نے سکول و کالجز کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ تعلیمی اداروں میں پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک وقت مقرر کیا گیا ہے۔

جمعہ کے روز صبح 8بجے سے دن 12بجے تک اسکولوں میں تعلیم جاری رہے گی، ڈبل شفٹ سکولز میں پیرسے جمعہ صبح 8 بجے سے 12 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

ایوننگ شفٹ میں پیر سے جمعرات 12.30سے 4.30 بجے تک کلاسز ہوں گی جبکہ بروز جمعہ کلاسز 1.30 سے 4.30 تک ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More