قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا حامد الحق سمیت شہدا اور زخمیوں کی خبر سے دل رنجیدہ اور زخمی ہے،مولانا حامد الحق کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے،وہ ایک جید عالم دین تھے،اسلام کے لیے بے پناہ خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع متوقع
دل خراش واقعہ امن کو خراب کرنے کی ایک سازش ہے اس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے اور مکمل رپورٹ پیش کی جائے،عبادت گاہ میں معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانا بنانا غیر انسانی فعل ہے۔
اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے،دہشتگردوں کا مقصد ملک میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔
ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی،دہشت گرد عناصر کی ملک میں خوف و انتشار پھیلانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کےمعاہدے
حملے میں متاثرہ افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،انہوں نے مولانا حامدالحق سمیت تمام شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ وہ خودکش حملے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعاگو ہوں۔