راکھی ساونت نے اپنے منہ بولے بھائی کیلئے پاکستانی دلہن پسند کر لی

سچ ٹی وی  |  Feb 28, 2025

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی پاکستانی بہو بننے کی خواہش تو اب تک پوری نہ ہو سکی لیکن انہوں نے اپنے منہ بولے بھائی سلمان خان کیلئے پاکستانی دلہن پسند کر لی۔

سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے باعث اداکارہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

راکھی نے پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر کو سلمان خان کیلئے پسند کیا ہے۔

راکھی ساونت نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان بھائی، میں نے بھابھی چن لی ہے ہانیہ، سلمان میرے بھائی ہیں اور ہانیہ عامر پاکستان سے میری بھابھی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ عامر بالی وڈ آئیں اور سلمان خان کے ساتھ کام کریں۔

انہوں نے ہانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان دبئی آئے ہوئے ہیں اور میں تمھارے لیے بات کروں گی۔

راکھی ساونت نے مزید کہا کہ شکر ہے بالی وڈ نے سن لی ہے اور ہانیہ بالی وڈ گلوکار دلجیت دوسانج کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More