چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا ، میتھیو شارٹ ٹورنامنٹ سے باہر

ہم نیوز  |  Mar 03, 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔

آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر میتھیو شارٹ پیر کی انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے، آسٹریلوی اسکواڈ میں میتھیو شارٹ کی جگہ کوپر کونولی کو شامل کر لیا گیا ہے ، کوپر کونولی آسٹریلیا کی جانب سے 3 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

خیال رہے اس سے قبل کیویز کپتان پیٹ کمنز ، مچل اسٹارک ، ہیزل ووڈ اور مچل مارش بھی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے آسٹریلوی اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل کل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More