مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی لوٹ آئی

سچ ٹی وی  |  Mar 03, 2025

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد ٹھنڈ کا احساس بڑھ گیا۔

پنجاب میں ملتان، شیخوپورہ، حافظ آباد اور کوٹ ادو سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش ہوئی جس سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں بارش ہوسکتی ہے جب کہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبداللہ، پشین، مسلم باغ، ہرنائی اور لورالائی میں کہیں ہلکی کہیں موسلادھار بارش ہوئی، زیارت، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی کے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی جب کہ باجوڑ کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں بارش دیکھنے میں آئی۔

ایس ڈی ایم اے نیلم کے مطابق جاگراں ویلی میں برفباری کے دوران سیاحوں کی گاڑی پھنس گئی جس کے بعد ریسکیو 1122کی ٹیموں نےتمام سیاحوں کو بحفاظت منتقل کردیا۔

دوسری جانب محکمہ شاہرات کا کہنا ہے کہ جاگراں ویلی کٹن روڈ سے برف ہٹادی گئی جس کے بعد روڈ بحال ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More