پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

سچ ٹی وی  |  Mar 03, 2025

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے کہا ہے کہ اس سال 29 روزوں کے بعد عیدالفطر پیر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق اتوار 30 مارچ کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں چاند کی رویت بہ آسانی ہو جائے گی تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر تین بجکر 58 منٹ پر پیدا ہو گا ، 29 رمضان المبارک 30 مارچ کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت ہلال کیلیے 18 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ تمام علاقوں میں 26 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More