لاہور بورڈ کےتحت میٹرک کےسالانہ امتحانات کا آغاز آج ہوگا ۔
پہلے روزدونوں شفٹوں میں مجموعی طورپر 5 مضامین کےامتحانات ہونگے، مارننگ شفٹ میں عربی، جغرافیہ مضامین کا امتحان ہوگا۔
پنجاب حکومت کا طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان
دوسری شفٹ میں آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ وڈ ورکنگ اور تاریخ مضامین کے امتحانات ہونگے، میٹرک کے امتحان میں 2 لاکھ 31 ہزار پرائیویٹ امیدوار ہوں گے۔
میٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے ریگولرامیدواروں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار ہوگی، رواں سال امتحان کیلئے 948 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔