کرم کیلئے ایک اور امدادی قافلہ روانہ ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

ہم نیوز  |  Mar 04, 2025

کرم کے لیے 30 سے زائد  گاڑیوں پر مشتمل امدادی قافلہ روانہ ہو گیا، قافلے کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق امدادی قافلہ ہنگو تور پل چیک پوسٹ سے روانہ کیا گیا جبکہ مزید گاڑیاں بھی روانہ کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 17 فروری کو لوئر کرم میں امداد لیکر جانے والی گاڑیوں پر حملے کے بعد قافلے روک دیے گئے تھے۔ تاجر برادری کے مطابق 17 فروری کو بڑا قافلہ واپس آنے کے بعد اپر کرم میں کسی قسم کی ترسیل نہیں ہوئی تھی۔

لوئر کرم میں آپریشن ، درجنوں افراد گرفتار ، امدادی قافلے کا لوٹا گیا سامان برآمد

دوسری جانب حقوق کے مطالبے اور سڑکوں کی بندش کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More