چیمپئنز ٹرافی2025، دوسرا سیمی فائنل آج لاہور میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائیگا

ہم نیوز  |  Mar 05, 2025

چیمپئنزٹرافی 2025 کا دوسرا سیمی فائنل آج لاہور میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان دن دو بجے کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے وارم اپ سے سیشن کا آغازکیا اور پھر فیلڈنگ ڈرلز کیں، نیٹس پر بیٹرزاور بولرزنے خوب مشقیں کیں۔

بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

اس موقع پرپریس کانفرنس میں کپتان مچل سینٹنرکا کہنا تھا کہ لاہور کی پچ دبئی کے مقابلے میں مختلف ہے، یہاں پر پہلے کھیل چکے ہیں، کنڈیشنز کا اندازہ ہے، سیمی فائنل کے لئے تیارہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے کیچزکی خصوصی مشقیں کیں جبکہ بیٹرزاوربولرزنے نیٹس پرتیاریوں کو حتمی شکل دی۔

کپتان ٹیمبا باووما نے پریس کانفرس میں کہا کہ دبئی جانا ضروری نہیں تھا، کھلاڑیوں نے گالف کھیل کرانجوائے کیا اورری کورکیا، نیوزی لینڈ کو یہاں کھیل چکے ہیں اس چیلنج کو پلان کے مطابق لیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More