آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، روہت شرما، رضوان اور فخر کی تنزلی ہو گئی۔
بیٹرز میں بھارت کے شبھمن گل کا پہلا نمبر اورپاکستان کے بابر اعظم کا دوسرا نمبر برقرار ہے، جنوبی افریقہ کے اینرک کلاسن ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
ویرات کوہلی ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں سے چوتھے نمبر پر آ گئے، بھارتی کپتان روہت شرما 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے
پاکستان کے فخر زمان کی دو درجے تنزلی ہونے 19 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ محمد رضوان کی ایک درجے تنزلی ہونے سے وہ 21 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
افغانستان کے ابراہیم زدران نے بڑی چھلانگ مارتے ہوئے 13 درجے ترقی کی اور 10 ویں نمبر پر آگئے اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 2 درجے ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے۔
باؤلرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پہلے نمبر پر ہیں، جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی 2 درجے ترقی ہونے سے وہ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری تین درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں، شاہین آفریدی نویں نمبر پر موجود ہیں۔