آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کے تمام پچیس ہزار ٹکٹ فروخت ہو گئے۔
فائنل اتوار نو مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، بھارت آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ آج ہو گا۔
فائنل مقابلے کے فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی کل مالیت تقریباً 9 ملین درہم (نوے لاکھ درہم) تک پہنچ گئی ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں تقریباً 68 کروڑ سے زائد بنتے ہیں۔
اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
اسٹیڈیم کے جنرل ایڈمیشن ٹکٹ 250 سے 500 درہم کے درمیان فروخت ہوئے جبکہ فائنل کے ٹکٹوں کی قیمت 250 درہم سے 12 ہزار درہم کے درمیان رکھی گئی تھی۔
دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ آج آمنے سامنے ہیں جو ٹیم جیتے گی وہ اتوار کو فائنل میں بھارت سے مقابلہ کرے گی۔