پشاور ہائیکورٹ نے فیصل جاوید کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا

ہم نیوز  |  Mar 05, 2025

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سینیٹر فیصل جاوید کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی، پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ثابت اللہ نے فیصل جاوید کی مقدمات تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

تین مرلہ فری پلاٹ اسکیم ، وزیراعلیٰ نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی

اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر کی ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک دانیال خان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف اسلام آباد میں 16 ایف آئی آرز درج ہیں، انہوں نے کہا کہ تفصیلات دے دی ہیں فیصل جاوید وہاں عدالتوں میں پیش ہوجائیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے اور کیسز ہیں تو ان کی رپورٹ بھی جمع کروادیں،جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کل آپ کو ضمانت دی ہے اس کیس میں بھی وہی تاریخ دیتے ہیں۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ آپ عمرے کے لئے جائیں آپ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More