موٹروے پر تیز رفتاری پر پہلا مقدمہ درج، ڈرائیور گرفتار

ہم نیوز  |  Mar 06, 2025

موٹروے پر تیز رفتاری پرپہلا مقدمہ درج ،ڈرائیورکو بھی گرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پرتیز رفتاری کا واقعہ ملتان کے قریب موٹروے پر پیش آیا، موٹروے ایم4 پرگاڑی 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر جا رہی تھی۔

26 نومبر احتجاج ، تحریک انصاف کے مزید 52 کارکنوں کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

ترجمان نے کا کہنا تھا کہ تھانہ بدھلہ سنت ملتان میں مقدمہ غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

ملزم ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا، تیز رفتاری کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More